ادراکِ حقیقت بھی اک راز ہے صاحب
یہ خود سے ملاقات کا آغاز ہے صاحب
ہر لفظ میں پوشیدہ کوئی رازِ دروں ہے
یہ لفظ فقط لفظ نہیں, راز ہے صاحب
ہر لفظ میں اک لذتِ گفتار چھپی ہے
یہ آہ نہیں نغمۂ اغاز ہے صاحب
جذبوں کی زمیں پر جو ابھی خواب سجے ہیں
وہ خواب نہیں فکر کی پرواز ہے صاحب
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں